چین بھر میں ماہ رمضان کا آغاز ، لاکھوں مسلمانوں نے پہلا روزہ رکھا

گانسو میں روزہ رکھنے کی آزادی کی پوری طرح ضمانت ہے ، شیاؤ ین چن

پیر 6 جون 2016 18:07

چین بھر میں ماہ رمضان کا آغاز ، لاکھوں مسلمانوں نے پہلا روزہ رکھا

ارمچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 جون۔2016ء) چین کے بھر کے لاکھوں مسلمانوں نے پیر سے رمضان کا آغاز کردیا جو امسال 6جون سے لیکر 6جولائی تک ہو گا ،روزے رکھنے اور روحانی عبادات کے اس مقدس اسلامی مہینے کے دوران مسلمانوں کو سحری سے سورج غروب ہونے تک کھانے پینے اور مباشرت کی ممانعت ہے ، یہ روزے زیادہ تر چین میں نسلی اقلیتیں رکھتی ہیں جن میں ہوئی ، یغور ، قازق ، ازبک ، تاجک اورکرغز کی نسلی اقلیتیں شامل ہیں ، شمال مغربی چین کا سنکیانگ یغور خود مختار علاقہ جہاں قریباً 24ہزار مساجد ہیں نے ایک کروڑ تیس لاکھ سے زیادہ مسلمان ہیں ، سنکیانگ کی علاقائی حکومت کے سینئررہنماؤں نے گذشتہ روز سنکیانگ کے اسلامی ادارہ میں طلباء اور معلمین سے ملاقات کی ، چین کی کمیونسٹ پارٹی ( سی پی سی ) کی علاقائی کمیٹی کے سیکرٹری ژانگ چن شیان نے مختلف نسلی گروپوں کے مسلمانوں کو ماہ رمضان کی مبارکباددی ہے ، چین میں مسلمانوں کی تعداد تقریباً دوکروڑ ہے ماہ رمضان گانسو ،منگ شیا اور بیجنگ سمیت خودمختار علاقوں ، صوبوں اور شہروں میں بھی منایاجاتا ہے گانسو صوبے کے دارالخلافہ لانگ ژو شہر کے ایک امام ژانگ ہینگ نے کہا کہ یہاں کے مسلمان روزے رکھتے ہیں اورمعمول کے مطابق مذہبی فرائض سرانجام دیتے ہیں ، گانسو پراونشل مذہبی امور بیورو کے شیاؤ یو چن نے کہا کہ صوبے میں روزہ رکھنے کی آزادی کی پوری طرح ضمانت انہوں نے مزید کہا کہ بیورو ماہ رمضان کے دوران مذہبی شخصیات اور پیروکاروں سے ملاقات کیلئے حکام بھیجتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :