چین کا 2020کے اختتام تک ہر شہری کو فیملی ڈاکٹر کی سہولت فراہم کرنے کا منصوبہ

پیر 6 جون 2016 21:59

چین کا 2020کے اختتام تک ہر شہری کو فیملی ڈاکٹر کی سہولت فراہم کرنے کا ..

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 جون۔2016ء) چین نے 2020کے اختتام تک ہر شہری کو فیملی ڈاکٹر کی سہولت فراہم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے ۔

(جاری ہے)

چین کے محکمہ صحت میں اصلاحات کے حوالے سے قائم ادارے، قومی صحت اور خاندانی منصوبہ بندی کمیشن اور صحت کے چار دیگر اداروں کی جانب سے پیر کو جاری رپورٹ کے مطابق آئندہ پانچ سالوں میں ان تمام چینی شہروں میں جہاں محکمہ صحت میں بڑے پیمانے پر اصلاحات نافذ کی جا رہی ہیں وہاں تمام شہریوں کو فیملی ڈاکٹر کی سہولت فراہم کی جائے گی ۔

ترجیحی بنیادوں پر حاملہ خواتین ،بچوں ،معذوروں ، مریضوں سمیت شوگر ،ٹی بی اور کرانک امراض سے متاثرہ افراد کو یہ سہولت فراہم کی جائے گی ۔ 2017کے اختتام تک چین کی 30فیصد آبادی فیملی ڈاکٹر کے ساتھ معاہدہ کر سکے گی ۔

متعلقہ عنوان :