خورشید شاہ ،چوہدری نثارکابجٹ پر طویل خطاب کا ریکارڈ توڑنے میں ناکام، تقریباً 3 گھنٹے تقریر کی

نثار علی کا بطور اپوزیشن لیڈر بجٹ پر 5 گھنٹے سے زائد دورانیہ پر محیط خطاب کاریکارڈ ہے

پیر 6 جون 2016 22:39

خورشید شاہ ،چوہدری نثارکابجٹ پر طویل خطاب کا ریکارڈ توڑنے میں ناکام، ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 جون۔2016ء) اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ ، چوہدری نثار علی خان کا بجٹ پر طویل خطاب کا ریکارڈ توڑنے میں ناکام رہے، خورشید شاہ نے تقریباً 3 گھنٹے خطاب کیا، جبکہ چوہدری نثار علی خان نے بطور اپوزیشن لیڈر بجٹ پر 5 گھنٹے سے زائد خطاب کیا تھا۔ پیر کو قومی اسمبلی کا اجلاس سردار ایاز صادق کی صدارت میں شروع ہوا۔

(جاری ہے)

اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے بجٹ کے حوالے سے تقریباً3 گھنٹے طویل خطاب کیا ان کا خطاب چار بج کر پچاس منٹ سے سات بجکر اکاون منٹ تک جاری رہا تاہم وہ بطور اپوزیشن لیڈر چوہدری نثار علی خان کا طویل خطاب کا ریکارڈ توڑنے میں ناکام رہے، یاد رہے کہ چوہدری نثار علی خان نے بطور اپوزیشن لیڈر بجٹ پر 5 گھنٹے سے زائد دورانیہ پر محیط خطاب کیا تھا۔