حکومت صوبہ بھر میں پنجاب جدید بحالی مرکز بنائے گی ،پہلے مرحلے میں معذور بچوں کے لئے بحالی سنٹر اور تجربہ کار اساتذہ رکھے جائیں گے، رانا محمد ارشد

پیر 6 جون 2016 22:51

لاہور۔6 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 جون۔2016ء ) پارلیمانی سیکرٹری انفارمیشن و کلچر رانا محمد ارشد نے کہا ہے کہ حکومت صوبہ بھر میں پنجاب جدید بحالی مرکز بنائے گی جس کے پہلے مرحلے میں معذور بچوں کے لئے بحالی سنٹر اور تجربہ کار اساتذہ رکھے جائیں گے جبکہ دوسرے مرحلے میں دماغی معذور ، نابینا ، سماعت سے محروم اور جسمانی معذوروں کے لئے 100 بستروں پر مشتمل جدید ہسپتال بنائے گا جو اپنی نوعیت کا پنجاب میں معذوروں کے لئے پہلا ہسپتال ہو گا - انہوں نے کہا کہ یہ ایک میگا پراجیکٹ ہے جس سے معذور بچوں کے علاج معالجہ اور ان کو تعلیم و تربیت کے بہترین مواقع میسر آئیں گے کیونکہ یہ ادارہ انٹر نیشنل سٹینڈرڈ کے مطابق قائم کیا جا رہا ہے اس کے لئے یہ معذور بچوں کی بحالی میں اہم کردار ادا کرے گا - انہوں نے مختلف شہروں میں معذور طلبا و طالبات کی انرولمنٹ زیادہ ہونے اور اساتذہ و سٹاف کی کمی کو پورا کرنے کے لئے 86 پوسٹوں پر ٹیچرز بھرتی کرنے کے لئے اقدامات جاری ہیں -انہوں نے کہا کہ بڑے شہروں میں معذور طلبا و طالبات کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے ٹیچنگ و سٹاف کی کمی کا سامنا ہے جسے پورا کرنے کے لئے فوری طور پر 78 جونیئر اور سینئر ٹیچرز سٹاف کی ضرورت ہے - انہوں نے بتایا کہ اس وقت پنجاب میں معذور افراد کی انرولمنٹ سب سے زیادہ ہے - اس وقت پنجاب میں تقریباً 28850 سے زائد معذور بچے مختلف سنٹروں اور سپیشل ایجوکیشن کے اداروں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں -

متعلقہ عنوان :