ماہ رمضان المبارک کے دوران روزہ داروں کو سستی اور معیاری اشیاء فراہم کی جائیں گی ، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ داؤد خان خلجی

پیر 6 جون 2016 22:54

کوئٹہ۔04 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 جون۔2016ء) چیئرمین ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی وڈپٹی کمشنر کوئٹہ داؤد خان خلجی نے کہا ہے کہ ماہ رمضان المبارک کے دوران پرائس کنٹرول لسٹ جاری کردی گئی ہے روزہ داروں کو سستی اور معیاری اشیاء خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنا نے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے گئے ہیں جبکہ خود ساختہ مہنگائی، ذخیرہ اندوزی ، کم وزین ، غیر معیاری اور زائد المعیاد اشیاء فروخت کرنیوالوں کے خلاف سخت کا رروائی عمل میں لائی جائیگی ۔

یہ بات صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے کہا کہ ماہ مقدس میں کسی بھی پبلک مقام پر کھانے پینے کی اشیاء کی کھلے عام فروخت کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کی جانچ پڑتال اور مقررہ نرخوں پرعملدرآمد کو یقینی بنا نے کیلئے ضلع کوئٹہ کو مختلف زونز میں تقسیم کردئے گئے جہاں انتظامیہ اور پولیس پر مشتمل کمیٹی چیکنگ اور نگرانی کریگی گرانفروشی ، ملاوٹ، حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق فروخت نہ کرنے، کم وزن ، مضر صحت اشیاء اور زائد المیعاد مشروبات فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کا رروائی عمل میں لائی جائیگی پرائس کنٹرول لسٹ جاری کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :