خضدارشہر کے سینکڑوں مساجد میں تراویح پڑھنے کا اہتمام

پیر 6 جون 2016 22:54

خضدار۔06جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 جون۔2016ء) خضدارشہر کے سینکڑوں مساجد میں تراویح پڑھنے کا اہتمام ، بڑی اجتماعات مرکزی جامعہ مسجد خضدار، تبلیغی مرکز میں ہونگی ، تبلیغی مرکز میں دس روزہ تراویح پڑھنے کا اہتمام کرلیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اللہ تعالیٰ نے رمضان المبارک جیسے مقدس مہینے کو امت محمد ی صلی اللہ علیہ وسلم کو بطور تحفہ عطاء فرمایا ہے ۔

(جاری ہے)

اس مقدس مہینے کہ اللہ تعالیٰ مسلمانوں گناہوں کے خاتمے کا نہ صرف ذریعے بناتا ہے بلکہ صلہ رحمی ، اخوت بھائی چارگی کا ذریعہ بھی یہ مقدس مہینہ ہوتا ہے ۔ خضدارشہر میں اس مہینے کی تراویح کا بھی بھر پورانداز میں انتظام کیا گیا ہے سینکڑوں مساجد میں تراویح نماز جماعت کی ساتھ پڑھی جائیں گی ۔ بڑی اجتماعات تبلیغی مرکز ، مرکزی جامعہ مسجد، جامعہ مسجد فاروقی نظام آباد ، جامعہ مسجد اشرفیہ سمیت دیگر مساجد میں ہونگی ۔ تبلیغی مرکزمیں دس روزہ نماز ترویح کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ جہاں روزانہ قرآن کی تین پاریں سنائیں جائیں گی ۔ یہاں شہر کے مختلف حصوں سے نمازتراویح میں شہری حصہ لیں گے۔

متعلقہ عنوان :