مقبوضہ کشمیر ‘ ہلال احمد واری سرینگر سینٹرل جیل منتقل

منگل 7 جون 2016 13:29

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 جون ۔2016ء) مقبوضہ کشمیرمیں کٹھ پتلی انتظامیہ نے غیر قانونی طورپر نظربند حریت رہنماء اور جموں وکشمیر پیپلز پولیٹیکل پارٹی کے چیئرمین ہلال احمد وار کو کوٹھی باغ پولیس اسٹیشن سے سرینگر سینٹرل جیل منتقل کردیاگیا ہے ۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سروس کے مطابق ہلال احمد وار کو گزشتہ ہفتے سرینگر سے گرفتار کیاگیا تھا جو کہ مقبوضہ علاقے میں بھارت اور اسکی کٹھ پتلی انتظامیہ کی کشمیر مخالف پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہروں کی قیادت سے روکنے کیلئے حریت رہنماؤں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کا سلسلہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :