حریت رہنماء الطاف احمد شاہ طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال منتقل

منگل 7 جون 2016 13:29

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 جون ۔2016ء) مقبوضہ کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طورپر نظربند چیف آرگنائزر الطاف احمد شاہ کی سرینگر کے علاقے بمنہ میں واقع پولیس چوکی میں طبیعت خراب ہونے پر انہیں ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے ۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت کل جماعتی حریت کانفرنس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاہے کہ الطا ف احمد شاہ نے جوگزشتہ دو ہفتوں سے نظربند ہیں سینے میں درد کی شکایت کی ۔

انہیں بمنہ کے مقامی ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے ۔ ڈاکٹروں نے ان کے متعدد ٹیسٹ بھی کئے اور انہیں مکمل آرام کا مشور ہ دیا تاہم بدقسمتی سے پولیس نے انہیں مسلسل نظربند کررکھا ہے ۔ بیان میں کہاگیا ہے کہ حریت رہنماء زیابیطس کے مرض میں مبتلا ہیں اور گرفتاری کے بعد سے انکی صحت تیزی سے گررہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :