Live Updates

تحریک انصاف میں نظریاتی کارکنوں کو نظرانداز کیا جارہا ہے، خورشید عباسی

منگل 7 جون 2016 14:30

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 جون۔2016ء) تحریک انصاف نظریاتی گروپ کے صدر خورشید عباسی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف بیرسٹر سلطان کی قیادت مین کرپٹ لوگوں کو اقتدار کے لئے جمع کر رہی ہے تحریک انصاف نظریاتی گروپ آئندہ انتخابات میں بیرسٹر سلطان سمیت تمام کرپٹ لوگوں کو شکست فاش سے دوچار کرے گا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز میرپور آزاد کشمیر میں تحریک انصاف نظریاتی گروپ کے سربراہ خورشید عباسی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف آزاد کشمیرمیں آئندہ عام انتخابات کے لئے تمام کرپٹ لوگوں کو پارٹی میں جمع کر رہی ہے اور تمام پرانے نظریاتی کارکنوں کو نظرانداز کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان اقتدار کی لالچ میں ابھی تک چھ مختلف جماعتیں تبدیل کر چکے ہیں اور اب تحریک انصاف میں اقتدار کے حصول کے لئے کرپٹ لوگوں کو موقع دے رہے ہیں ۔

تحریک انصاف نظریاتی گروپ آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں اپنے نمائندے کھڑے کرے گا بیرسٹر سلطان اور اس کے کرپٹ ساتھیوں سمیت تمام جماعتوں کو شکست سے فاش دوچار کرے گی اور آزاد کشمیر میں اپنی حکومت بنا کر عوام کو ریلیف فراہم کرے گی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات