عراق میں داعش نے 19 یزیدی لڑکیوں کو زندہ جلا ڈالا
تمام لڑکیوں کو باندیاں بننے سے انکار پر قتل کیاگیا،دھات کے ڈرموں میں ڈال کر پٹرول چھڑکا گیا
منگل 7 جون 2016 16:52
بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 جون ۔2016ء)عراق میں داعش تنظیم نے شمالی شہر موصل میں 19 یزیدی لڑکیوں کو جلا ڈالا۔ عرب ٹی وی کے مطابق دہشت گرد تنظیم نے لوہے کے پنجروں میں مذکورہ لڑکیوں کو ڈال کر ان میں آگ لگا دی۔ یہ وہ طریقہ ہے جس کے ذریعے فروری 2015 میں داعش نے اردن کے ایک پائلٹ معاذ الکساسبہ کو جلا کر مار ڈالا تھا اور اس کارروائی کی وڈیو بھی جاری کی تھی۔
کردستان نیشنل یونین کے بیورو کی جانب سے جاری بیان میں ایک عینی شاہد کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ان تمام لڑکیوں کو اس واسطے موت کے گھاٹ اتارا گیا کہ انہوں نے شدت پسندوں کی خدمت کے لیے باندیاں بننے سے انکار کر دیا تھا۔اس دوران ایک اور ویب سائٹ کا کہنا تھا کہ موصل شہر میں داعش تنظیم کے 6 ارکان نے 19 یزیدی خواتین اور لڑکیوں کو دھات کے بنے ہوئے ڈرموں میں ڈال کر ان پر پیٹرول چھڑک دیا اور پھر ان کو آگ لگا دی یہاں تک کہ وہ سب موت کی نیند سو گئیں۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
-
ارجنٹائن کا انٹرپول سے ایرانی وزیر داخلہ کو گرفتار کرنے کا مطالبہ
-
اطالوی شہر وینس کا سیاحت کے حوالے سے اہم فیصلہ
-
اسرائیل نے رفاح پرزمینی حملے کی تیاری کرلی
-
بنگلہ دیش کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت 42ڈگری سے متجاویز
-
امریکی جامعات میں جو ہورہا ہے وہ خوفناک ہے، نیتن یاہو
-
یہودیوں کا مذہبی تہوار، سیکڑوں یہودیوں کامسجد اقصی پر دھاوا، فلسطینیوں کو نکال دیا
-
شاہ سلمان بن عبدالعزیزطبی معائنے کیلئے اسپتال میں داخل
-
یونانی شاہی جوڑے کا شادی کے 14سال بعد علیحدگی کا اعلان
-
روس نے خلا میں ہتھیار رکھنے سے متعلق قرارداد ویٹو کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.