آرمی چیف سے چینی سفیر کی ملاقات ، باہمی دلچسپی ،علاقائی سیکیورٹی اور اقتصادی راہداری منصوبے پر تبادلہ خیال

سن ویڈنگ کی خطے میں امن و استحکام کیلئے پاک فوج کی قربانیوں اور کامیابیوں کی تعریف

منگل 7 جون 2016 18:33

آرمی چیف سے چینی سفیر کی ملاقات ، باہمی دلچسپی ،علاقائی سیکیورٹی اور ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 جون ۔2016ء ) آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے چینی سفیر سن وی ڈونگ نے ملاقات کی،جس میں باہمی دلچسپی کے امور،علاقائی سیکیورٹی اور اقتصادی راہداری منصوبے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے جنرل ہیڈکوارٹر میں چینی سفیر سن وی ڈونگ نے ملاقات کی،جس میں علاقائی سلامتی اور اقتصادی راہداری منصوبے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آرکے مطابق چینی سفیر نے خطے میں امن و استحکام کے لئے پاک فوج کی قربانیوں اور کامیابیوں کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :