امتحانات میں نقل کرنے والے چینی طلباء کو سات سال کے لئے جیل جانا ہوگا

منگل 7 جون 2016 21:55

امتحانات میں نقل کرنے والے چینی طلباء کو سات سال کے لئے جیل جانا ہوگا

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 جون ۔2016ء ) چین کی جامعات میں داخلہ لینے کے لئے خواہشمند طالبعلموں کو انٹری ٹیسٹ کے دوران نقل کرنے پر جیل جانا پڑے گا۔

(جاری ہے)

چینی وزارت تعلیم کے حکام کی جانب سے منگل کو جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جامعات میں اعلیٰ تعلیم کے خواہشمند طالبعلم اگر انٹری ٹیسٹ کے دوران نقل کرتے ہوئے پائے گئے تو انہیں سات سال کے لئے جیل جانا پڑے گا جبکہ وہ آئندہ تین سال کے لئے ملک میں کسی قسم کی تعلیمی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکے گی ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ اہم اقدام معاشرے میں معاشرتی انصاف کو فروغ دے گا۔ وزارت تعلیم اور محکمہ پولیس متعدد مرتبہ مقامی انتظامیہ پر زوردے چکی ہے کہ اس سنجیدہ معاملہ کو حل کرنے کے لئے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :