عراق کے مقدس شہر کربلا میں کار بم دھماکہ، 10 افراد ہلاک، 26 زخمی ،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

منگل 7 جون 2016 23:02

عراق کے مقدس شہر کربلا میں کار بم دھماکہ، 10 افراد ہلاک، 26 زخمی ،ہلاکتوں ..

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 جون ۔2016ء) عراق کے مقدس شہر کربلا میں کار بم حملے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 26 سے زائد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس حکام نے بتایا ہے کہ دھماکا بغداد سے 90 کلو میٹر دور واقع اس شہر کے کمرشل علاقے میں ہوا۔عراقی کے شہر کربلا میں حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کا روضہ موجود ہے جسے مقدس مانا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

تاحال کسی گروہ نے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔عراقی دارالحکومت بغداد میں حالیہ کچھ ہفتوں میں پرتشدد واقعات میں اضافہ ہوا ہے تاہم جنوبی عراق اس سے محفوظ رہا ہے۔دوسری جانب بغداد اور اس کے اردگرد کے علاقوں میں ہونے والے بم دھماکوں میں منگل کے روز ہی سات شہری ہلاک ہوگئے جس کی تصدیق طبی حکام نے بھی کردی ہے۔تمام افسران نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر تصدیق کی کیوں کہ ان کے پاس صحافیوں سے گفتگو کرنے کے اختیارات موجود نہیں تھے۔