پرائیویٹ پیسٹی سائیڈزکمپنیوں نے معیاری زرعی ادویات فراہم کرکے فی ایکٹر پیداوار میں اضافہ کردیا

بدھ 8 جون 2016 13:10

ڈیرہ غازیخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 جون۔2016ء)پرائیویٹ پیسٹی سائیڈزکمپنیوں نے معیاری زرعی ادویات فراہم کرکے فی ایکٹر پیداوار میں اضافہ کیا ہے ایگری لنکس کاشتکاروں کو جدید ٹیکنالوجی سے ادویات فراہم کرنے میں اپنا پھر پور کردار اداکررہی ہے یہ بات واحد گروپ آف کمپنیزکے چیف ایگزیٹوچوہدری محمد اشرف نے زرعی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ الحمدالله پاکستان جدید ٹیکنالوجی کو فروغ دے رہاہے اور ہمارے کاشتکاردن بدن پیداوارمیں اضافہ کررہے ہیں ایگری لنکس کے جنرل منیجرملک حبیب الله نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زراعت کا شعبہ ملک ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اس لیے زرعی ڈیلرہمارے محنت کشوں کو معیاری ادویات کے ساتھ ساتھ جدید ٹیکنالوجی کے متعلق بھی معلومات فراہم کررہے ہیں تاکہ فی ایکٹر پیداوار میں مزید اضافہ ہوسکے اس سمینار میں اعجاز احمد اعوان ،سید اطہر شاہ بھی موجود تھے ۔