سن وی ڈونگ کی مریم نواز سے ملاقات ‘ چینی صدر کاوزیراعظم نوازشریف کی جلد مکمل صحتیابی کیلئے خواہشات کا پیغام پہنچایا

بدھ 8 جون 2016 17:38

سن وی ڈونگ کی مریم نواز سے ملاقات ‘ چینی صدر کاوزیراعظم نوازشریف کی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 جون ۔2016ء) چین کے سفیر سن وی ڈونگ نے وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نوازشریف سے ملاقات کی جس دوران چینی سفیر نے وزیراعظم نوازشریف کی خیریت دریافت کی اورچین کے صدر ژی جن پنگ کی طرف سے وزیراعظم نوازشریف کی مکمل اور جلد صحت یابی کے لئے خواہشات کا پیغام پہنچایا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو چینی سفیر سن وی ڈونگ نے وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نوازشریف سے ملاقات کی جس میں انہوں نے وزیراعظم کی خیریت دریافت کی ۔

ا س دوران چینی سفیر نے وزیراعظم محمد نوازشریف کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور صحت یابی کی دعا کی ۔ چین کے سفیر نے چین کے صدر ژی جن پنگ کی طرف سے وزیراعظم محمد نوازشریف کی مکمل صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا پیغام بھی پہنچایا ۔