شام میں ہسپتال پر فضائی حملہ، 15 افراد ہلاک
ترکی کے صدر رجب طیب اردوگان جو باغیوں کے سب سے بڑے حامی ہیں ان کی ’امیدوں اور خوابوں‘ کو حلب میں دفن کر دیا جائے گا، بشار الاسد حالیہ مہینوں میں حکومتی فوج نے روس کی فضائی مدد سے شہر کو گھیرے میں لے لیا ہے اور باغیوں کا ترکی سے دو زمینی راستوں کے ذریعے رابطہ منقطع کر دیا ہے
بدھ 8 جون 2016 22:07
دمشق (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 جون ۔2016ء) شام کے شہر حلب پر اسد حکومت کے باغیوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملوں میں اطلاعات کے مطابق کم از کم پندرہ افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔شام میں سرگرم کارکنوں کے مطابق مشرقی ضلع الشعار میں واقع بایان ہسپتال کے قریب ایک بم گرا۔ان حملوں کے بعد سامنے آنے والی ویڈیو فوٹیج میں جلتی ہوئی اور تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے سے زخمیوں اور لاشوں کو نکالتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ یہ فضائی حملے کسی جانب سے کیے گئے ہیں لیکن حکومتی افواج اس منقسم شہر پر دوبارہ قبضہ حاصل کرنے کی کوشش میں ہیں۔شام کے صدر بشار الاسد نے منگل کو ایک جارحانہ تقریر میں کہا تھا کہ ملک کا ایک ایک انچ باغیوں سے بازیاب کرایا جائے گا۔(جاری ہے)
صدر اسد نے کہا کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوگان جو باغیوں کے سب سے بڑے حامی ہیں ان کی ’امیدوں اور خوابوں‘ کو حلب میں دفن کر دیا جائے گا۔
جنیوا میں اس سال اپریل میں اقوام متحدہ کی نگرانی میں ہونے والے امن مذاکرات کی ناکامی کے بعد شام کی نو منتخب پارلیمنٹ سے صدر اسد کا پہلا خطاب ہے۔حلب شہر جو کبھی شام کا صنعتی اور تجارتی مرکز ہوا کرتا تھا وہ سنہ 2012 سے حکومت اور باغیوں کے درمیان بٹا ہوا ہے۔ حکومتی افواج کا شہر کے مغربی حصے پر قبضہ ہے جب کہ باغی گروپ شہر کے مشرقی حصے پر قابض ہیں۔حالیہ مہینوں میں حکومتی فوج نے روس کی فضائی مدد سے شہر کو گھیرے میں لے لیا ہے اور باغیوں کا ترکی سے دو زمینی راستوں کے ذریعے رابطہ منقطع کر دیا ہے۔حلب پر قبضے کے لیے جاری لڑائی کی وجہ سے روس اور امریکہ کی مدد سے جنگ بندی کے لیے جاری کوششیں بھی ناکام ہو گئی تھیں۔مقامی رابطہ کمیٹیوں کے مطابق منگل کو ہونے والے فضائی حملوں میں حیدریہ، الشعار اور مادی کے علاقوں میں متعدد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔شام کی انسانی حقوق کی تنظیم سیرین آبزرویٹری جو برطانیہ میں قائم ہے اس نے اطلاع دی ہے کہ ہپستال پر حملے میں ہلاک ہونے والے افراد میں بچے بھی شامل ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.