کامونکے، ٹریفک کے المناک حادثہ میں ماں بیٹا جان بحق ، بیوی شدید

بدھ 8 جون 2016 23:02

کامونکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 جون ۔2016ء) ٹریفک کے المناک حادثہ میں ماں بیٹا جان بحق جبکہ بیوی شدید زخمی ہو گئی ، بتایا گیا ہے کہ محلہ حبیب پورہ گلی نمبر3 کے رہائشی محنت کش عظمت ولد امانت اپنی والد شریفاں بی بی اور بیو ی روبینہ کی دوائی لیکر لاہور سے مو ٹر سائیکل پر واپس گھر آ رہا تھا کہ مر ید کے کے قریب ٹر ک کی ٹکر سے عظمت اور اسکی والدہ شریفاں بھی ہلاک ہو گئے جبکہ عظمت کی بیو ی روبینہ شدید زخمی ہو گئی جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، حادثہ کے بعد جب ماں بیٹا کی نعشیں ان کے گھر محلہ حبیب پورہ پہنچیں تو کہرام مچ گیا ہر آنکھ آشک بار تھی ، مر حوم عظمت پھیری کا کام کرتا تھا،

متعلقہ عنوان :