لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے دی جانیوالی گاڑیاں ایڈیشنل سیشن ججز کے حوالے کر دی گئیں

بدھ 8 جون 2016 23:03

ملتان ۔08 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 جون ۔2016ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان نے لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے دی جانے والی گاڑیاں ایڈیشنل سیشن ججز کے حوالے کردی ہیں اس سلسلے میں فاضل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے گزشتہ روز اپنے چیمبر میں ججز کو ان کی گاڑیوں کی چابیاں ان کے حوالے کیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ پنجاب بھر میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی تعدا د 488 ہے اور ان میں سے 438 ججوں کو 1000 سی سی گاڑیاں دی گئیں ہیں قبل ازیں سینئر سول ججز کو بھی 1000 سی سی گاڑیاں فراہم کی گئیں تھی جبکہ سنیارٹی کے لحاظ سے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اس سہولت سے محروم چلے آرہے تھے۔

متعلقہ عنوان :