این ڈی ایم اے کے چیئرمین میجر جنرل اصغر نواز کی پیمرا کے چیئرمین ابصار عالم سے ملاقات ،قدرتی آفات سے بچنے کے اقدامات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا

بدھ 8 جون 2016 23:05

اسلام آباد ۔ 8 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 جون ۔2016ء) قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے (این ڈی ایم اے) کے چیئرمین میجر جنرل اصغر نواز نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے چیئرمین ابصار عالم سے بدھ کے روز ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر قدرتی آفات سے بچنے کے اقدامات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین پیمرا نے این ڈی ایم اے کے چیئرمین کو یقین دلایا کہ پیمرا کسی بھی قدرتی آفت کی صورت میں شہریوں کے تحفظ کیلئے ٹی وی چینلز کے ذریعے ان کی آگاہی کیلئے بھرپور معاونت فراہم کرے گا۔ اس موقع پر یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ قدرتی آفات کے موقع پر آگاہی مہم کے ساتھ ساتھ عوام کیلئے خصوصی پیغامات بھی نشر کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :