امریکا نے سابق صدر پرویز مشرف کو دبئی سے ویزہ دینے سے انکار کر دیا

muhammad ali محمد علی بدھ 8 جون 2016 23:57

امریکا نے سابق صدر پرویز مشرف کو دبئی سے ویزہ دینے سے انکار کر دیا

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08 جون ۔2016ء ) امریکا نے سابق صدر پرویز مشرف کو دبئی سے ویزہ دینے سے انکار کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف کو پہلی مرتبہ کسی ملک کے ویزہ کے حصول میں شدید مشکلات اور شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

(جاری ہے)

معروف صحافی روف کلاسرہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پرویز مشرف ان دنوں دبئی میں مقیم ہیں جہاں انہوں نے امریکی سفارت خانے میں ویزہ کیلئے اپلائی کیا۔ تاہم امریکی امیگریشن حکام کی جانب سے پرویز مشرف کو پہلی مرتبہ ویزہ دینے دے صاف انکار کر دیا گیا۔ امریکی امیگریشن حکام کی جانب سے پرویز مشرف کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عام پاکستانیوں کی طرح ملک واپس جائین اور پھر وہاں سے امریکا کے ویزے کیلئے اپلائی کریں۔

متعلقہ عنوان :