اسرائیل کے شہر تل ابیب میں 2 نامعلوم افراد کا حملہ، 9 افراد زخمی

muhammad ali محمد علی جمعرات 9 جون 2016 00:05

اسرائیل کے شہر تل ابیب میں 2 نامعلوم افراد کا حملہ، 9 افراد زخمی

تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08 جون ۔2016ء ) اسرائیل کے شہر تل ابیب میں 2 نامعلوم افراد کے حملے میں 9 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی جانب سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق اسرائیل کے شہر تل ابیب میں 2 نامعلوم افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

حملہ تل ابیب کے وسطی علاقے میں کمرشل ایریا میں کیا گیا۔ حملہ آوروں کی جانب سے اندھا دھند فائرنگ کی گئی جس کے نیتجے میں 9 افراد کے شدید زخمی ہو جانے کی اطلاعات ہیں۔

متعلقہ عنوان :