جموں خطے سے 96مسلمان خاندان نقل مکانی کر گئے ہیں، کٹھ پتلی انتظامیہ کا اعتراف

جمعرات 9 جون 2016 13:53

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 جون ۔2016ء)مقبوضہ کشمیرمیں کٹھ پتلی انتظامیہ نے اعتراف کیا ہے کہ ہندانتہا پسند جماعتوں کی دھمکیوں کے سبب1990 سے جموں خطے سے 96مسلمان خاندان ہجرت کر چکے ہیں۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بحالیات کے کٹھ پتلی وزیر سید بشارت بخاری نے ایک تحریری سوال کے جواب میں نام نہاد اسمبلی کو بتایا کہ 96مسلمان خاندانوں کے 412افراد کے علاوہ درجنوں سکھ خاندان بھی ہجرت کر گئے ہیں۔

تحریری جواب میں بتایا گیا کہ زیادہ تر خاندان ڈوڈہ، راجوری، پونچھ اور ریاسی کے علاقوں سے ہجرت کر گئے ہیں۔ جموں خطے سے ہجرت کرنے والے خاندانوں کی تعداد نام نہاد اسمبلی میں بتائی جانے والی تعداد سے کہیں زیادہ ہوگی کیوں کہ کٹھ پتلی وزیر نے اسمبلی کو بتایا کہ ہجرت کرنے والوں کی رجسٹریشن کا عمل 1996میں بند کر دیا گیا تھا۔