بھارتی قابض فورسز نے 2ہزار7سو 10کنال وقف اراضی پر قبضہ جما رکھا ہے ، کشمیر میڈیاسرو س

جمعرات 9 جون 2016 13:53

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 جون ۔2016ء) مقبوضہ کشمیر میں قابض انتظامیہ نے کہا ہے کہ بھارتی فورسز نے مقبوضہ علاقے میں 2ہزار7سو 10کنال کے قریب وقف اراضی پرقبضہ جمارکھا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسرو س کے مطابق حج اور اوقات کے کٹھ پتلی وزیر فاروق احمد اندرابی نے ایک سوال کے جواب میں نام نہاد اسمبلی کو بتایا کہ بھارتی فورسز کے زیر قبضہ اس وسیع اراضی کے علاوہ مختلف سرکاری محکموں نے 8سو 96کنال جبکہ عام لوگوں نے 2ہزار 3سو 90کنال وفف اراضی پر قبضہ کر رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :