جاوید احمدمیر کی طرف سے اشفاق مجید وانی کو زبردست خراج عقیدت

جمعرات 9 جون 2016 13:53

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 جون ۔2016ء) مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنماء جاوید احمد میر نے شہیداشفاق مجید وانی کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کے چمکتے ستارے ہیں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جاوید احمدمیر نے اشفاق مجید وانی کی شہادت کی برسی کے موقع پر ایک تعزیزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شہید اشفاق مجید وانی نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ تحریک آزادی کشمیر کا آغاز کرکے ایک نئی تاریخ رقم کی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ انہیں1990میں تیسرے روزے کے موقع پر شہید کردیاگیا تھا ۔ انہوں نے کہاکہ تحریک آزادی کشمیر کا عزیم ترین سرمایہ ہمارے حریت پسند ہے جنہوں نے جہدو جہد آزادی کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور تنازعہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پرمرکز نگاہ بنادیا ۔ جاوید میر نے کہاکہ انتخابی ڈھونگ نے 1947 سے دی جاری تمام قربانیوں کو مسخ کردیا تھا مگر کشمیری نوجوانوں حریت پسندوں نے 1988 میں شہید اشفاق مجید کی قیادت میں ایک بڑی طاقت کو للکارا اور عالمی برادری اور طاقتوں تک یہ پیغام پہنچایا کہ مسئلہ کشمیر کا حل ہونا ابھی باقی ہے۔

متعلقہ عنوان :