طلباء وطالبات اور اساتذہ کاپاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں لاہور کا مطالعاتی دورہ

جمعرات 9 جون 2016 17:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 جون ۔2016ء ) دی فیڈرل اکیڈمی‘ عامر روڈ‘ کلب چوک‘ شاد باغ‘لاہور کے طلباء وطالبات اور اساتذہ کرام نے نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظم، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دوقومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے ریڈ کالج‘ مین جی ٹی روڈ ‘ شاہدرہ‘لاہور‘جامعہ قمر الاسلام انوارِ مدینہ‘ مناواں لاہور‘جامعہ محمدیہ رضویہ‘ فردوس مارکیٹ‘ گلبرگ لاہور کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد153تھی۔

متعلقہ عنوان :