امریکہ چینی جزیروں کی نگرانی بند کرے،چینی وزارت خارجہ

جمعرات 9 جون 2016 22:26

امریکہ چینی جزیروں کی نگرانی بند کرے،چینی وزارت خارجہ

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 جون ۔2016ء)چین نے امریکہ پر زوردیا ہے کہ چینی جزیروں کی نگرانی بند کی جائے ۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ہانگ لی نے جمعرات کو معمول کی پریس بریفنگ میں کہا کہ امریکہ مسلسل فوجی جاسوس طیاروں کے زریعے چینی پانیوں کی نگرانی کر رہا ہے جس سے چین کے میری ٹائم مفادات اور فضائی سیکیورٹی کے خطرات لاحق ہوئے ہیں ۔

چین کو دفاعی اقدامات اٹھانے کا اختیارحاصل ہے ۔

(جاری ہے)

ہم امریکہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ چینی پانیوں کی مسلسل نگرانی بند کی جائے اور مستقبل میں ایسے واقعات سے پرہیز کیا جائے ۔ واضح رہے کہ امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ چین کے J-10جہازنے مشرقی بحیرہ چین میں دوران پرواز امریکی طیارے کا غیر محفوظ طریقے سے تعقب کیا تھا۔ ترجمان نے کہا کہ چینی طیاروں نے ہمیشہ پیشہ ورانہ اور ذمہ دارانہ طریقے سے ہی پرواز کی ہے اور چین اس سے قبل بھی امریکہ سے مطالبہ کر چکا ہے کہ غیر قانونی پروازوں کا سلسلہ بند کیا جائے ۔