مریم نواز سے یورپی یونین کے سفیر ژاں فرانسو اکاٹین اور اہلیہ کی ملاقات ، وزیراعظم کی خیریت دریافت کی

جمعرات 9 جون 2016 22:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 جون ۔2016ء) وزیر اعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز سے یورپی یونین کے سفیر ژاں فرانسو اکاٹین اور انکی اہلیہ نے ملاقات کی اور وزیراعظم کی خیریت دریافت کی ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو یورپی یونین کے سفیر ژاں فرانسو اکاٹین نے مریم نواز سے ملاقات کی ۔ یورپی یونین کے سفیر نے وزیراعظم نوازشریف کی خیریت دریافت کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر ژاں فرانسو اکاٹین کی اہلیہ بھی ان کے ہمراہ تھیں۔