فجر کی اذان کے دوران پانی پی لینے سے روزہ نہیں ہوتا: مفتی اعظم متحدہ عرب امارات

muhammad ali محمد علی جمعہ 10 جون 2016 01:51

فجر کی اذان کے دوران پانی پی لینے سے روزہ نہیں ہوتا: مفتی اعظم متحدہ ..

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 جون ۔2016ء) مفتی اعظم متحدہ عرب امارات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فجر کی اذان کے دوران پانی پی لینے سے روزہ نہیں ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لوگوں کی جانب سے متعدد مرتبہ سوال کیے جانے پر مفتی اعظم متحدہ عرب امارات کی جانب سے فجر کی اذان کے دوران پانی پینے کے حوالے سے جواب دیا گیا ہے۔ مفتی اعظم متحدہ عرب امارات ڈاکٹر علی احمد مشائل کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سحری کا وقت ختم ہو جانے کے بعد فجر کی اذان کے دوران کچھ کھانا پینا نہیں چاہیے۔ اگر فجر کی اذان کے دوران کوئی کچھ کھاتا پیتا ہے تو پھر اس کا روزہ نہیں ہو گا۔

متعلقہ عنوان :