Live Updates

طاہر القادری خود اپنے لیے خطر ہ ہیں ‘ عمران خان کی وجہ سے ”کچھ “ہو بھی جائے تو انکے ہاتھ کچھ نہیں آئیگا ‘ خواجہ سعد رفیق

پوری کوشش ہوگی متفقہ ٹی اوآرز بن جائیں گے ‘’اگر کوئی کمیشن بنے گا تو وزیر اعظم کے بچے کمیشن کے سامنے ضرور پیش ہوں گے ‘ملک میں بعض لوگ ووٹ کے ذریعے تبدیلی کے حق میں نہیں مگرجمہو ریت قائم رہے گی‘ عمران خان کو پتہ ہے2018میں بھی (ن) لیگ کا میاب ہوگی ‘عمران خان اپنا مقابلہ خود ہی کر رہے ہیں ہمیں ان سے مقابلہ کر نے کیلئے کچھ نہیں کر نا پڑ یگا ‘وفاقی وزیر ریلوے کا انٹر ویو

پیر 13 جون 2016 00:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12جون۔2016ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ جی ایچ کیو میں حکومتی ورزاء کا جانا جمہو ریت کیلئے کوئی خطرہ نہیں جی ایچ کیو بھی پاکستان کا ہی حصہ ہے ‘ پوری کوشش ہوگی متفقہ ٹی اوآرز بن جائیں گے ’اگر کوئی کمیشن بنے گا تو وزیر اعظم کے بچے کمیشن کے سامنے ضرور پیش ہوں گے‘طاہر القادری کے پاکستان آنے سے ہمیں کوئی خطر ہ نہیں وہ تو خود اپنے لیے خطر ہ ہیں ‘ عمران خان کے دھر نوں کی وجہ سے کچھ ہو بھی جائے تو انکے ہاتھ بھی کچھ نہیں آئیگا‘ملک میں بعض لوگ ووٹ کے ذریعے تبدیلی کے حق میں نہیں مگرجمہو ریت قائم رہیگی‘ عمران خان کو پتہ ہے2018میں بھی (ن) لیگ کا میاب ہوگی ‘عمران خان اپنا مقابلہ خود ہی کر رہے ہیں ہمیں ان سے مقابلہ کر نے کیلئے کچھ نہیں کر نا پڑ یگا ‘آمر یت نے ملک کو مسائل کے سواکچھ نہیں دیااس لیے جمہو ریت کو چلنے دینا چاہیے عمران خان کیلئے بھی بہتر ہوگا کہ وہ جمہوری حکومت کو چلنے دیں ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان میں کوئی قائمقام وزیر اعظم ہے اور نہ ہی اسکی کوئی گنجائش ہے وزراء وزیر اعظم کی راہنمائی میں کام کر رہے ہیں اور جہاں تک جی ایچ کیو کا تعلق ہے تو وہ بھی پاکستان کا ہی جی ایچ کیو ہے اس لیے وہاں کسی میٹنگ کا ہونا کوئی حیرانی کی بات نہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان حکومت کے اوپنگ کھلاڑی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہم ملک میں شفاف احتساب کے حامی ہیں مگر اگر کوئی سمجھتا کہ احتساب وزیر اعظم سے شروع کر کے وزیر اعظم پر ہی ختم کر دیں تو ایسا نہیں ہوسکتا سب کا احتساب ہونا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو سڑکوں پر آنے سے پہلے کچھ ملا ہے اور نہ ہی آئندہ انکو کچھ ملے گا انکو چاہیے کہ عام انتخابات کا انتظار کر یں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات