طورخم بارڈر پر افغان فورسز کی پاکستانی حدود میں بلا اشتعال فائرنگ سے ایک فوجی جوان سمیت13افراد زخمی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 13 جون 2016 10:49

طورخم بارڈر پر افغان فورسز کی پاکستانی حدود میں بلا اشتعال فائرنگ سے ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13جون۔2016ء) طورخم بارڈر پر افغان فورسز کی پاکستانی حدود میں بلا اشتعال فائرنگ سے ایک فوجی جوان زخمی ہوگیا ہے جبکہ 3خاصہ دار سمیت 13 افرادکے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔پاک فوج نے بھر پور اور موثر جواب دیا۔ کشیدگی طورخم بارڈر پر پاکستان کی جانب سے اپنی حدود میں گیٹ نصب کرنے پر ہوئی۔

طورخم بارڈر پر افغان فورسز کی پاکستانی حدود میں بلا اشتعال فائرنگ کی۔جواب بھی جاری ہےاوراس میں اب تک ایف سی کا ایک اور خاصہ دار فورس کے 2اہلکار زخمی ہوچکے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جانب سے افغان فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کا بھر پور اور موثر جواب دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک افغان سرحد طورخم پر سب سے زیادہ نقل و حرکت ہوتی ہے، حالیہ دنوں میں بیشتر دہشتگرد اسی راستے کو استعمال کرتے پائے گئے ، دہشت گردوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کےلیے پاکستان طورخم میں پاکستانی حدود میں گیٹ تعمیر کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

طورخم کراسنگ پوائنٹ پر گیٹ کی تعمیر کا مقصد غیر قانونی نقل و حرکت پر نظر رکھنا ہے۔ افغان فورسز کی جانب سے پاکستان علاقے میں مارٹر گولے بھی داغے گئے تین گولے پاکستان کے سرحدی علاقے مینہ باچا میں گرے۔ طورخم بارڈر کے ذریعے دہشتگرد سرحد پار سے پاکستانی علاقے میں داخل ہوتے پائے گئے ہیں جس کی روک تھام کیلئے گیٹ تعمیر کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب افغان ذرائع ابلاغ کے مطابق تازہ ترین جھڑپوں کے بعد افغانستان فورسز کی تازہ کمک بھی بارڈر کی طرف روانہ کردی گئی ہے۔ جھڑپوں کے بعد لنڈی کوتل بازار میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے اور لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔ سرحدی علاقوں سے لوگوں نے بھی محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی کی ہے۔

متعلقہ عنوان :