کوئی بھی شخص کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو قانون سے بالاتر نہیں‘ڈی ایس پی کوٹلی ریاض مغل

پیر 13 جون 2016 14:17

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 جون ۔2016ء) ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر کوٹلی ریاض مغل نے پیپلزپارٹی کے رہنما جاوید نذیر بڑالوی کی طرف سے اپنی ذات پر لگائے تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے کہا ہے کہ جاوید نذیر بڑالوی نامی شخص سے کوئی چیز لینا تو درکنار اگر وہ صرف یہ ثابت کر دے کہ میں نے زندگی میں نے کبھی اسے فون کیا ہے تو تمام الزامات کو درست مان لوں گا۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے جاوید نذیر بڑالوی کی طرف سے لگائے گے الزامات بارے صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ الیکشن کا آغاز ہوچکا ہے ہماری ذمہ داری اور زیادہ بڑھ گئیں ہیں کہ لوگوں کی جان ومال کی حفاظت کی جائے۔ جاوید نذیر بڑالوی کے خلاف کاروائی ایف آئی آر کے مطابق کی گئی اور کوئی بھی شخص کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو قانون سے بالاتر نہیں ۔ ہم نے قانون کے مطابق اسے ٹریٹ کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ جاوید نذیر بڑالوی کے بارے میں کچھ نہیں کہوں گا ،کوٹلی کی صحافی برادری اگر کوٹلی ضلع کے تھانوں کا ریکارڈ چیک کرلے تو انھیں معلوم ہو جائے گا کہ میری ذات پر بے بنیاد الزام لگانے والے شخص کی”اپنی“ اصلیت کیاہے؟

متعلقہ عنوان :