لاہور کے بہترین سکولوں کا دانش اتھارٹی کو حوالگی کا فیصلہ اساتذہ میں مایوسی ،پریشانی کا سبب بنے گا‘ گرینڈٹیچرز الائنس پنجاب

پیر 13 جون 2016 15:22

لاہورر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 جون ۔2016ء) گریند ٹیچرز الائنس پنجاب کے رہنماؤں محمد ظفر جمیل ، رانا سلطان محمود اختر، رانا عطاء محمد، چوہدری محمد صفدر و دیگر نے لاہور کے 13 بہترین تعلیمی اداروں کو دانش اتھارٹی کے حوالے کرنے کے فیصلہ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بظاہر یوں دکھائی دیتا ہے کہ حکومت اعلی کارکردگی کے حامل اداروں کو محکمہ تعلیم کا حصہ رہنے دے گی اور نہ ہی کم کارکردگی والے تعلیمی اداروں کومحکمہ میں باقی رہنے دیا جائے گا۔

اس سے قبل جن تعلیمی اداروں کو دانش اتھارٹی کے حوالے کیا گیا ان کی کارکردگی پر بہت سے سوالیہ نشان کی زد میں ہے۔دانش اتھار ٹی بذات خود اپنے مالی اور انتظامی حوالوں سے شدید بے ضابطگیوں کا شکار ہے۔ ان حالات میں لاہور کے بہترین سکولز کی دانش اتھارٹی کو حوالگی غیر دانش مندانہ فیصلہ ہے۔

(جاری ہے)

ان اداروں کا محنتی سٹاف اور سربراہان جنہوں نے اپنی بہترین کارکردگی سے لاہور جیسے شہر کے پرائیویٹ سیکٹر کا مقابلہ کیا، جملہ رینکنگ کے تمام مرحلہ جات میں اپنا لوہا منوایا اب اس محنت اور کارکردگی کی سزا پائیں گے۔

گرینڈ ٹیچرز الائنس میں شامل تنظیمیں ان اساتذہ ککے ساتھ ہیں۔ ہم کسی صورت ان تعلیمی اداروں کی حوالگی اور اساتذہ کی پریشانی برداشت نہیں کریں گے۔اس سلسلہ میں عنقریب تفصیلی لائحہ عمل دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :