ایس پی انڈسٹریل ایریا زون عامر نیازی تبدیل،سیف سٹی زون میں تعینات

پیر 13 جون 2016 23:19

اسلام آباد ۔ 13 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 جون ۔2016ء) آئی جی اسلام آباد نے ایس پی انڈسٹریل ایریا زون عامر نیازی کو تبدیل کردیا۔

(جاری ہے)

آئی جی آفس نے بتایا کہ عامر نیازی کا تبادلہ کر کے سیف سٹی زون میں تعینات کردیا گیا ہے۔ جبکہ ان کی جگہ فی الحال کوئی نئی تعیناتی نہیں کی گئی۔ تاہم ایس پی رورل تنویر معطن کو آئی نائن زون کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔