راولپنڈی ، امپیریل مارکیٹ کی الیکٹرونکس شاپس میں آگ لگ گئی ،متعدد دکانوں کو نقصان پہنچا،2 فائرفائٹرز بے ہوش

پیر 13 جون 2016 23:20

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 جون ۔2016ء ) راولپنڈی میں امپیریل مارکیٹ کی الیکٹرونکس شاپس میں آگ لگ گئی جس نے بڑے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،آگ بجھانے کے دوران 2 فائرفائٹرز بے ہوش ہوئے ۔

(جاری ہے)

پیر کو راولپنڈی کی امپیریل مارکیٹ کی الیکٹرونکس شاپس میں آگ لگ گئی ،آگ نے امپیریل مارکیٹ کے بڑے حصے کو لپیٹ میں لے لیا ،آگ بجھانے کی امدادی کاروائیوں کے دوران دو فائر فائٹرز بے ہوش ہو گئے ۔ کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا ۔آگ سے کئی دکانوں کو نقصان پہنچا ۔

متعلقہ عنوان :