ژوب میں ماہ رمضان میں بجلی کی فراہمی میں غیرمنصفانہ عمل اورزیادہ لوڈشیڈنگ برداشت نہیں کی جائے گی،جعفرخان مندوخیل

کیسکوتمام اضلاع کویکساں بجلی فراہم کرے ژوب کولاوارث نہ سمجھا جائے،صوبائی وزیرریونیوکاڈسٹرکٹ چیئرمین ضلع کونسل ژوب کی شکایت پرنوٹس

پیر 13 جون 2016 23:24

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 جون ۔2016ء) صوبائی وزیر ریونیو شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ ژوب میں ماہ رمضان المبارک میں بجلی کی فراہمی میں غیر منصفانہ عمل اور دوسرے اضلاع سے زیادہ لوڈ شیڈنگ برداشت نہیں کی جائے گی کیسکو تمام اضلاع کو یکساں بجلی فراہم کرے ژوب کو لاوارث نہ سمجھا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ڈسٹرکٹ چےئرمین ضلع کونسل ژوب محمد یوسف مندوخیل کی جانب سے اس شکایت پر کیا کہ کیسکو ژوب میں دوسرے اضلاع کی نسبت زیادہ لوڈشیڈنگ کررہی ہے اور یہ ژوب کے عوام کے ساتھ بے انصافی ہے جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ ہم ژوب کے ساتھ کسی معاملے میں کوئی زیادتی نہیں ہونے دیں گے اور کیسکو کو لوڈ شیڈنگ تمام اضلاع میں یکساں کرنا ہوگی اس سلسلے میں کیسکو حکام سے بھی رابطہ ہوا ہے اور ہم نے واضح کیا ہے کہ لوڈ شیڈنگ مساویانہ ہو اور یہ بات ہمارے علم میں ہے کہ بجلی کا بحران پورے ملک میں ہے اور بلوچستان میں بھی اسی تناظر میں بجلی کم ہے اور کیسکو کو لوڈ شیڈنگ کرنی پڑتی ہے لیکن کچھ اضلع میں کم اور ژوب میں زیادہ لوڈ شیڈنگ کی ہم اجازت نہیں دیں گے اور یہ رویہ تبدیل کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

جعفر مندوخیل نے یقین دلایا کہ بجلی کے اس مسئلے کو حل کرایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :