کچھ ٹی وی شوزکے ذریعے اسلام کیخلاف پراپیگنڈہ کیاجارہاہے،پیمرانوٹس لے،رہنماء اہلسنت والجماعت

پیر 13 جون 2016 23:24

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 جون ۔2016ء ) اہلسنت والجماعت کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ کچھ ٹی وی شوز کے ذریعے اسلام کے خلاف پروپیگنڈے کئے جارہے ہیں پیمرا نوٹس لے سستی شہرت اور پروگرام کی ریٹنگ کے لئے بے غیرتی کی انتہا ء کردی جاتی ہے تمام عوام ایسے پروگرامات کا بائیکاٹ کرے جس سے نفرتیں پھیل رہی ہیں ان خیالات کا اظہار اہلسنت والجماعت کے صوبائی سرپرست مولانا محمد غوث حقانی جنرل سیکرٹری علامہ ثنا اللہ فاروقی ضلعی نائب صدر امین اللہ مجاہد مولانا نصیر احمد ربانی مفتی کلیم اللہ حیدری مولانا محب اللہ قریشی قاری ایوب معاویہ حیات ایڈوکیٹ عباس حیدری مولانا فرحان صدیقی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ کچھ عناصر کو خصوصی طور پہ پاکستان پورٹ کیا گیا ہے کہ وہ اسلام اور اہل اسلام کے خلاف سازشیں کریں تاکہ مسلمانوں کے دلوں سے اسلام کی اہمیت کو ختم کیا جاسکے اور اسلامی احکامات انہیں جاہلانہ لگیں یہ عناصر صرف اسی مقصد سے آئیں ہیں اور ٹی وی شو میں بٹھ کر یہ لوگ دجالی مشن کی ترجمانی کرتے ہیں ایسے عناصر کو روکا جائے پیمرا نفرت پھیلانے والے پروگراموں پر نوٹس لے اور ان لوگوں کی میڈیا پر آنے سے پابندی لگائے جن کی وجہ سے نفرتیں پھیلتی ہیں انہوں نے کہا کہ ٹی وی شوز میں علما کو بلا کر انکی تذلیل کرنا اور قادیانیت کی تبلیغ کی شدید مذمت کرتے ہیں ان حرکتوں سے ملک میں ایک اور جنگ شروع کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اسے روکا جائے ۔

متعلقہ عنوان :