اورلینڈو فائرنگ کے حوالے سے اس بات کے واضح ثبوت نہیں ملے ہیں کہ فائرنگ شدت پسندوں کے کہنے پر کی گئی‘ امریکی صدر
پیر 13 جون 2016 23:25
واشنگٹن ۔ 13 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 جون ۔2016ء) امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ اورلینڈو میں اتوار کو ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں قتل عام کے حوالے سے اس بات کے واضح ثبوت نہیں ملے ہیں کہ فائرنگ شدت پسندوں کے کہنے پر کی گئی ہے۔
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار امریکی صدر نے اوول آفس میں فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن کے ڈائریکٹر جیمز کومی اور دیگر سینئر افسران کی جانب سے اورلینڈو واقعے پر دی جانے والی بریفنگ کے موقع پر کیا۔
انہوں نے کہا کہ لگتا ہے کہ حملہ آور نے انٹرنیٹ کے مدد سے شدت پسندوں سے متاثر ہوکر فائرنگ کی‘ امریکی حکام اس حوالے سے مختلف ویب سائٹس کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ مقامی شدت پسندی کا واقعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ فائرنگ کرنے والے نے گنز قانونی طریقے سے خرید کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ اسلحہ نقصان پہچانے والے لوگوں کے ہاتھوں میں نہ جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.