انیس قائم خانی نے ذوالفقار مرزا، شاہی سید ، آفاق احمد کو مارنے کا ٹارگٹ دیا،سعید بھرم

منگل 14 جون 2016 11:15

انیس قائم خانی نے ذوالفقار مرزا، شاہی سید ، آفاق احمد کو مارنے کا ٹارگٹ ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 جون ۔2016ء) متحدہ کے گرفتار کارکن سعید بھرم نے جے آئی ٹی کے سامنے سنسنی خیز انکشافات کئے ۔سعید بھرم کا کہنا ہے کہ انیس قائم خانی نے اسے ذوالفقار مرزا ، شاہی سید ، آفاق احمد کو ٹارگٹ کرنے کا ٹاسک دیا ، کراچی آپریشن کے دوران 13 ٹارگٹ کلر بیرون ملک فرار ہوئے ۔نجی ٹی وی کے مطابق متحدہ کے گرفتار کارکن احمد سعید عرف سعید بھرم نے کہا کہ متحدہ رہنما انیس قائم خانی نے اسے نائن زیرو پر بلایا اور ڈاکٹر ذوالفقار مرزا ، شاہی سید اور آفاق احمد کو ٹارگٹ کرنے کا ٹاسک دیا۔

ملزم نے انکشاف کیا کہ بہادر آباد میں غیر قانونی پینٹ ہاوٴس بنانے کیلئے گورنر عشرت العباد کے بھائی عامر العباد کو بھتہ دیا تھا۔ ملزم نے دوران تفتیش قبضہ مافیا میں ملوث ایم کیو ایم کے 9 رہنماوٴں کے نام بھی اگل دیئے۔

(جاری ہے)

سعید بھرم نے بتایا کہ کراچی آپریشن کے دوران تیرہ ٹارگٹ کلرز بیرون ملک فرار ہو ئے۔ اس نے انکشاف کیا کہ سیکڑوں کارکنوں کو بھارت میں را نے ٹارگٹ کلنگ اور تخریب کاری کی تربیت دی۔

ملزم نے بتایا کہ ٹارگٹ کلنگ میں اسلحہ کیلئے خفیہ کوڈ استعمال ہوتا تھا۔ کلاشنکوف کو کمپیوٹر ، پسٹل کو پنسل اور بارود کو چنا کہا جاتا تھا ، جبکہ راکٹ لانچر کیلئے پائپ کا کوڈ تھا۔ سعید بھرم نے انکشاف کیا کہ دو ہزار بارہ میں حماد صدیقی نے مہاجر صوبے کے خلاف محبت سندھ ریلی روکنے کا حکم دیا۔ جس پر عامر سر پھٹا نے ریلی پر فائرنگ کی تھی۔

متعلقہ عنوان :