جنید جمشید کی اذان کے بعد کی دعا غلط پڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 14 جون 2016 11:52

جنید جمشید کی اذان کے بعد کی دعا غلط پڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14جون 2016ء) : پاکستان کے مذہبی اسکالر جنید جمشید کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جنید جمشید نے نجی ٹی وی چینل پر ایک پروگرام میں اذان کے بعد کی دعا کی تلاوت کی جس میں وہ واضح طور پر دعا غلط پڑھ گئے۔

(جاری ہے)

جنید جمشید کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر آتے ہی وائرل ہو گئی۔ سوشل میڈیا صارفین نے جنید جمشید پر اپنے غم و غصے کا اظہار بھی کیا جبکہ کچھ صارفین نے انہیں خاصی تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔ جنید جمشید کی وائرل ہوئی ویڈیو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :