بائیوسلری کے استعما ل سے سبزیوں کی پیداوار میں اضافہ ممکن ہے ،زرعی ماہرین

منگل 14 جون 2016 13:47

سلانوالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 جون۔2016ء)زرعی ماہرین نے بتا یا ہے کہ بائیو گیس پلانٹ سے نکلنے والی اعلی معیار کی نامیاتی کھاد بائیو سلری کے استعمال سے فصلوں اور سبزیوں کی پیداوار میں 30فیصد تک اضافہ اورکیمیائی کھادوں کے اخراجا ت میں 50فیصد تک کمی ممکن ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب حکومت کے توانائی بچت پروگرام کے تحت 20ہزار ٹیو ب ویلوں کو بائیو گیس پر منتقل کرنے سے نا میاتی کا شت کاری کو فروغ اور کا شت کارو ں کو مالی فا ئد ہ کے ساتھ ساتھ زرعی شعبہ پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ زرعی ماہرین نے بتا یا کہ بائیو سلری بائیو گیس پلانٹ سے بننے کے بعد گو بر اور پانی کے مکسچر کی صورت میں خار ج ہو تی ہے۔