رمضان بازارمیں عوام کوریلیف دینے کاحکومتی ڈرامہ بری طرح ناکام ہوچکاہے،چوہدری محمداشفاق

منگل 14 جون 2016 23:05

ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 جون ۔2016ء)رمضان المبارک کے با برکت مہینہ رمضان بازار میں عوام کو ریلیف دینے کا حکومتی ڈرامہ بر ی طرح ناکام ہو گیا،حکومتی وزرا ء اور نمائندوں کی سرگرمیاں محض اخبارات میں فوٹو چھپوانے تک محدود ہو چکی ہیں ،ان خیالات کا اظہار سابق ضلع ناظم و مرکزی رہنما پاکستا ن تحریک انصاف چوہدری محمد اشفاق نے اپنے دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا ،انہوں نے مزید کہا کہ عوام گراں فروشوں کے ہاتھوں لٹنے پر مجبور ہیں،رمضان بازار کرپشن کے لئے بنائے گئے ہیں،حکومت لوگوں کی آنکھوں میں دھول جھونک کر مہنگائی کم ہونے اور ریلیف دینے کاراگ الاپ رہی ہے لیکن صو رتحال اس کے بر عکس ہے رمضان بازاروں اور عام مارکیٹوں میں کوئی فرق نہیں ،مہنگائی کے ستائے ہو ئے عوام در بدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہے ،صوبائی وزراء ،سیکرٹریوں سمیت دوسرے حکومتی نمائندے رمضان بازاروں کے بے معنی دورے کر کے ٹی اے ڈی اے میں اور اخبارات میں تصویریں چھپوانے کر چکروں میں رہتے ہیں اور وزیر اعلی کو سب اچھا کی رپوٹ دے رہے ہیں چوہدری محمد اشفاق نے رمضان المبارک میں شیڈول سے ہٹ کر بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لورڈ شیڈنگ کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے اسے حکومت کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت قرار دیاہے اور کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف لورڈ شیڈنگ کے خلاف مینار پاکستان میں احتجاجی کیمپ لگا ئیں۔