افغان صدر کی زیر صدارت قومی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس ،طورخم تنازعہ سفارتکاری کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق
مشیر خارجہ سرتاج عزیر اور آرمی چیف راحیل شریف سے فون پر بات ہوئی ہے، امید ہے یہ مسئلہ آئندہ چند دنوں میں سفارتی سطح پر حل کر لیا جائے گا،پاکستان میں افغان سفیر عمر زخیوال کا سوشل میڈیا پربیان
منگل 14 جون 2016 23:12
کابل/لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 جون ۔2016ء ) افغان صدر ڈاکٹر اشرف غنی کی زیر صدارت قومی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس ہوا ہے جس میں طورخم میں پاکستان کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں پر غور اور تنازعے کو سفارت کاری کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق کیا گیا ۔برطانوی میڈیا کے مطابقمنگل کو افغانستان کے دارالحکومت کابل میں طورخم میں پاکستان کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں پر غور کرنے کے لیے قومی سلامتی کونسل کا ایک ہنگامی اجلاس افغان صدر ڈاکٹر اشرف غنی کی زیر صدارت ہوا جس میں اس مسئلہ کو سفارت کاری کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
افغان قومی سلامتی کونسل کے اجلاس میں طورخم کے باڈر پر تعینات افغان فوجی دستوں کو بھی سراہا گیا۔افغان سلامتی کونسل کے اجلاس میں اس بات کا اعتراف کیا گیا کہ طورخم کا سرحدی تنازع جنگ کے ذریعے حل نہیں ہو گا اور اس کا حل سفارتی ذرائع سے ہی کیا جا سکتا ہے۔(جاری ہے)
یاد رہے کہ دونوں ملکوں کی خارجہ امور کی وزارتوں نے اپنے اپنے ملک میں تعینات دوسرے ملک کے سفیر وں کو طلب کر کے طورخم پر ہونے والی جھڑپوں پر اپنے ملک کا اجتجاج ریکارڈ کرایا تھا۔
طور خم سرحد پر دونوں ملکوں کی سکیورٹی فورسز میں کشیدگی بدستور موجود ہے اور منگل کو شام گئے تک وقفے وقفے سے بھاری اسلحے سے آر پار فائرنگ کا سلسلہ جاری تھا۔دونوں ممالک نے سرحد پر اپنی فوجوں کی تعداد میں اضافہ کردیا ہے ۔پاکستان میں افغان سفیر عمر زخیوال جو منگل کو کابل میں موجود تھے نے سوشل میڈیا ویب سائٹ پر لکھا ہے کہ ان کی پاکستان کے خارجہ امور کے مشیر سرتاج عزیر اور پاکستان کی فوج کے سربراہ راحیل شریف سے فون پر بات ہوئی ہے۔اسی پیغام میں افغان سفیر نے اس امید کا اظہار بھی کیا ہے کہ یہ مسئلہ آئندہ چند دنوں میں سفارتی سطح پر حل کر لیا جائے گا۔طورخم جہاں سے ہر روز تین سے چار ہزار لوگ سرحد کے آر پار جاتے ہیں وہاں ہر طرف ویرانی چھائی ہوئی ہے۔ سرحد کے قریب دکانیں بند ہیں اور کسی کو بھی سرحد کے قریب جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔دونوں طرف فوجیوں کی نفری میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بھیڑوں میں آپس کی لڑائی روکنے کیلئے انوکھا طریقہ متعارف
-
ساحل پرگم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
-
اسرائیل کا شام پرراکٹ حملہ،معمولی نقصان کی اطلاع
-
چینی سائنسدانوں نے پھول سے خوبصورت ہیرا بنا لیا
-
چین، 41 ویں وائی فانگ بین الاقوامی پتنگ میلے کا آغاز، آسمان رنگین پتنگوں سے بھر گیا
-
ایلون مسک نے بھارت کا دورہ ملتوی کردیا
-
متحدہ عرب امارات میں بارش کے باعث اموات کی تعداد بڑھ کر4 ہوگئی
-
اسرائیل میں نیتن یاہو کے خلاف بھرپور مظاہرے
-
سابق امریکی صدرٹرمپ کے خلاف کیس وِچ ہنٹ قرار
-
مشرق وسطی میں انتقام کے چکر کو روکنے کا وقت آگیا ہے ، اقوام متحدہ
-
اصفہان کی سیٹلائٹ تصاویر سے نقصان واضح نہیں، امریکی میڈیا
-
پانڈا ڈپلومیسی، چین 2 پانڈا امریکا بھیجے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.