طاہر القادری کی جانب سے پھر سے دھرنے کی تیاری کے لیے کنٹینر کی صفائی کر لی گئی

بدھ 15 جون 2016 13:35

طاہر القادری کی جانب سے پھر سے دھرنے کی تیاری کے لیے کنٹینر کی صفائی ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 جون ۔2016ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی جانب سے پھر سے دھرنے کی تیاری کے لیے کنٹینر کی صفائی کر لی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری بیرون ملک سے پاکستان واپس پہنچ گئے ہیں اور انہوں نے 17جون کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کے خلاف مال روڈ پر دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے ۔اس سلسلے میں کارکنوں نے طاہر القادری کے کے لئے ایک بار پھر کنٹینر تیار کر لیا ہے جس کی صفائی اور رنگ و روغن کا کام کیا جا رہا ہے جبکہ پرانے کنٹینر کو مرکزی سیکرٹریٹ کے سامنے کھڑا کیا گیا ہے اور ممکن ہے کہ طاہر القادری 17جون کو دھرنے کے شرکا ء سے خطاب کنٹینر میں بیٹھ کر کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :