فرانس سے روسی فٹ بال شائقین کی ملک بدری

بدھ 15 جون 2016 15:22

فرانس سے روسی فٹ بال شائقین کی ملک بدری

پیرس ۔ 15 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 جون۔2016ء) فرانس نے فٹ بال کے 50 روسی شائقین کو ملک بدر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ فرانسیسی حکام کے مطابق خدشہ ہے کہ یہ روسی شہری یورپی فٹ بال چیمپئن شپ کے دوران مسائل کا سبب بنیں گے۔

(جاری ہے)

اس دوران مارسے شہر کے قریب ایک ہوٹل پر لوگوں کی شناختی دستاویزات کی بھی جانچ پڑتال کی گئی ہے۔ یورپی چیمپئن شپ کے دوران برطانوی اور روسی مداحوں کے مابین کئی روز تک ہنگامہ آرائی جاری رہی تھی۔ اس کے بعد یورپی فٹ بال انتظامیہ نے دونوں ممالک کو مقابلوں سے باہر نکالنے کی دھمکی بھی دی تھی۔