کرنسی اسمگلنگ کیس کی ملزمہ ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا، جلد دبئی روانگی متوقع

بدھ 15 جون 2016 15:46

کرنسی اسمگلنگ کیس کی ملزمہ ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکال دیا ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 جون ۔2016ء) کرنسی اسمگلنگ کیس کی ملزمہ ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا، جلد دبئی روانہ ہو جائیں گی ۔

(جاری ہے)

بدھ کو سندھ ہائی کورٹ میں کرنسی اسمگلنگ کیس کی ملزمہ ماڈل ایان علی کی طرف سے دائر کی گئی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی، سماعت کے دوران سیکرٹری داخلہ عارف احمد نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ماڈل ایان علی کی جلد بیرون ملک روانگی متوقع ہے تاہم آخری اطلاعات تک ماڈل ایان علیکا نام ای سی ایل سے نکالے جانے کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہو سکا۔

متعلقہ عنوان :