ہائر ایجوکیشن کمیشن کا یونیورسٹی سطح کے کھلاڑیوں کے ڈوپنگ ٹیسٹ کرانے کا اعلان

بدھ 15 جون 2016 16:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 جون ۔2016ء)ہائر ایجوکیشن کمیشن نے یونیورسٹی سطح پر تمام مقابلوں میں شریک کھلاڑیوں کے ڈوپنگ ٹیسٹ کرانے کا اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی)کو شکایات مل رہی تھیں کہ یونیورسٹی سطح پر ہر قسم کے کھیلوں کے مقابلو ں میں کھلاڑی ممنوعہ ادویات استعمال کرتے ہیں ۔ ایچ ای سی کو یہ بھی شکایت ملی تھی کہ یونیورسٹی انتظامیہ خود ہی کھلاڑیوں کو بہتر پوزیشن حاصل کرنے کیلئے ممنوعہ ادویات استعمال کراتی ہے۔ متعدد شکایات سامنے آنے پر ایچ ای سی نے کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ کرانے کا اعلان کردیا ہے ۔ ایچ ای سی کسی بھی وقت یونیورسٹی سطح پر کھیلنے والے کھلاڑیوں کا ڈوپ ٹیسٹ لے سکتا ہے۔