چینی بحری جہاز کے جاپانی سمندری حدود میں داخلے کی تصدیق
بدھ 15 جون 2016 20:59
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 جون ۔2016ء) چین کی نیول انٹیلیجنس کا ایک بحری جہاز کچھ دیر تک جاپانی سمندری حدود میں رہنے کے بعد واپس لوٹ گیا۔ جاپانی وزارت خارجہ نے ٹوکیو میں چینی سفارت خانے کو اس حوالے سے اپنی تشویش سے آگاہ کر دیا ہے۔
(جاری ہے)
ٹوکیو میں جاپانی کابینہ کے چیف سیکرٹری کے نائب نے بتایا کہ ملکی بحریہ نے جاپانی سمندری حدود میں چینی بحری جہاز کے داخل ہونے کا پتہ چلا لیا تھا۔ جاپانی سمندری فوج کے مطابق چین کا جاسوسی نظام سے لیس یہ بحری جہاز نوے منٹ تک جاپانی سمندری حدود میں موجود رہنے کے بعد واپس لوٹا۔ جاپان کے سرکاری میڈیا کے مطابق سن 2004 کے بعد یہ پہلا موقع تھا کہ کوئی چینی بحری جہاز جاپانی سمندری حدود میں داخل ہوا۔۔
مزید بین الاقوامی خبریں
-
دبئی میں ہوٹلوں کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
اسلام سے نفرت کرنے والا امریکی فوجی اسلام کی تبلیغ کرنے لگا
-
ایک ہفتے میں 55 لاکھ سے زائد زائرین کی مسجد نبویﷺ آمد
-
اسرائیلی حملے پرمزید فیصلہ کن اورمناسب جواب دیا جائے گا، ایران
-
فلسطینی صدر نے امریکی ویٹو کی مذمت کردی
-
فلسطین کی اقوام متحدہ کی رکنیت، امریکا نے درخواست ویٹو کردی
-
اسرائیلی وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان
-
امریکا نے اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت کی فلسطینی درخواست کو ویٹو کردیا، فلسطین کی شدید مذمت
-
آسٹریلیا کی شہریوں کو تو اسرائیل اور فلسطینی علاقوں کو چھوڑ نے کی ہدایت
-
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 4 فیصدسے زائد کا اضافہ ریکارڈ، بٹ کوئن اور سونا بھی متاثر
-
ناسا کے سربراہ کا خلا میں چینی فوج کی موجودگی کا دعویٰ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.