جلد پاکستان واپس آ ؤں گا ، ملک اور قوم کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے ، پارٹی کارکنوں اور قوم کی دعاؤں سے صحت یاب ہو رہا ہوں

وزیراعظم نوازشریف کا مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے مرکزی رہنما شبیر شاہ کے نام خط، عیاد ت کرنے اور گلدستہ بھجوانے پر شکریہ اداکیا

بدھ 15 جون 2016 21:28

جلد پاکستان واپس آ ؤں گا ، ملک اور قوم کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے ..

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 جون ۔2016ء) وزیراعظم نوازشریف نے کہاہے کہ وہ جلد پاکستان واپس آ ئیں گے ، ملک اور قوم کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے ، پارٹی کارکنوں اور قوم کی دعاؤں سے صحت یاب ہو رہا ہوں۔ وزیراعظم نوازشریف نے مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے مرکزی رہنما شبیر حسین شاہ کی جانب سے گلدستہ بھجوانے اور صحت بارے دریافت کرنے پر ان کو شکریہ کا خط لکھا جس میں ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے دوران بیماری، آپریشن میرے لئے دعا کی ہے جس پر میں ان کا شکر گذار ہوان ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے خط میں کہا ہے کہ میں قوم کی دعاؤں، آپ جیسے پارٹی کارکنوں اور بھائیوں سے صحت یاب ہو رہا ہوں انشاء اﷲ پاکستان واپس جلد آکر ملک اور قوم کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھوں گا۔وزیراعظم نے خط میں یوتھ ونگ کے رہنما کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ میرے آپریشن اور بیماری کے دوران فکرمند رہے اور میری جلد صحت یابی کیلئے دعائیں کی،یہ بات میرے لئے اطمینان کا باعث ہے کہ آپ جیسے لوگ میرے اور میرے خاندان کیساتھ کھڑے ہیں، وزیراعظم نے گلدستہ بھجوانے اور نیک خواہشات کے اظہار پر یوتھ ونگ کے رہنما شبیر حسین شاہ کا شکریہ ادا کیا ہے اور ان کے خاندان، اہلخانہ کیلئے دعا کی ہے۔