ڈاکٹر عاصم حسین کی دوران تفتیش انکشافات کی وڈیو سامنے آ گئی

Fahad Shabbir فہد شبیر بدھ 15 جون 2016 21:48

ڈاکٹر عاصم  حسین کی دوران تفتیش انکشافات کی وڈیو سامنے آ گئی

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15جون۔2016ء) ڈاکٹر عاصم حسین کی دوران تفتیش انکشافات کی وڈیو سامنے آ گئی جس میں انہوں‌نے اویس مظفر پر الزامات کی بھرمار کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اویس مظفر نے کرپشن کے اندرہر کام میں ہاتھ ڈالا۔ میں نے تحقیقات کیں تو بہت صحیح نکلی ۔

(جاری ہے)

زمینو ں کے معاملے میں جہاں ہاتھ ڈالا وہ اس میں شامل تھا۔ اویس مظفر وزیراعلیٰ نہ ہوتے ہوئے بھی وزیراعلیٰ بن گیا تھا۔ اویس مظفر کو آصف زرداری کی والدہ نے پالا ۔ انہوں نے کہا کہ دوسری حکومت آ نے کے بعد اویس مظفر کو جانا۔ ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ اویس مظفرکی شکایت آصف زرداری کو کی تھی۔ شکایت پرٹپی نےدھمکی دی اور کہا ایسا ٹیکا لگاؤں گا کہ یاد رکھو گے۔

متعلقہ عنوان :