پاکستان اور افغانستان طورخم سرحد پر سیز فائر پر متفق ،دونوں اطرا ف سے سفیدجھنڈے لہرادیئے گئے

دونو ں ممالک کا طورخم بارڈر کا تنازع سفارتی سطح پر بات چیت سے حل کرنے پر اتفاق،پاکستان نے گیٹ کی تعمیر دوبارہ شروع کردی

بدھ 15 جون 2016 21:58

پاکستان اور افغانستان طورخم سرحد پر سیز فائر پر متفق ،دونوں اطرا ف ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 جون ۔2016ء ) پاکستان اور افغانستان کے درمیان طورخم سرحد پر سیز فائر پر اتفاق ہو گیا،دونوں اطرا ف سے سفیدجھنڈے لہرادیئے گئے ، دونوں ملکوں میں طورخم بارڈر کا تنازع سفارتی سطح پر بات چیت سے حل کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔بدھ کو نجی ٹی وی نے سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ پاکستان میں متعین افغان سفیر عمر زخیل وال نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور اعلیٰ فوجی حکام سے ملاقات کی جس دوران عسکری حکام نے بلا اشتعال فائرنگ کے واقعے کے خلاف شدید احتجاج کیا ۔

اس دوران طور خم بارڈر کا تنازع سفارتی سطح پر بات چیت سے حل کرنے اور فوری طور پرطورخم سرحد پرسیز فائر پر اتفاق کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق اس اتفاق کے بعد سرحد کے دونوں اطرا ف سے سفیدجھنڈے لہرادیئے گئے جبکہ پاکستان نے اپنی سرحد کی طرف اس گیٹ کی تعمیر دوبارہ شروع کردی ہے جسے روکنے کے لئے افغان فورسز نے فائرنگ کی تھی اور اس میں ایک میجر شہید اور دیگر 12 اہلکار زخمی ہوگئے تھے ۔

(جاری ہے)

قبل ازیں افغان سفیر نے مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے بھی ملاقات کی جس دوران طورخم بارڈر پر فائرنگ کے معاملے پر بات چیت کی گئی۔ پاکستان کی طرف سے طور خم بارڈر پر فائرنگ اور گیٹ لگائے جانے کے معاملہ پر افغانستان کے احتجاج کو بلا جواز قراردیا گیا اور مطالبہ کیا گیا کہ افغانستان فائرنگ کے سلسلے کو فوری طور پر روکے۔

متعلقہ عنوان :